Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

شائع 19 اپريل 2020 02:25pm

کراچی میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

سینئیرڈائریکٹر کے ایم سی ہیلتھ نے سی سی یو بند کرکے تمام اسٹاف کو قرنطینہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

سینئیرٖڈائریکٹرمیڈیکل اینڈ ہیلتھ کےایم سی نےسی سی یوبندکردیا ہے اور  خاتون ڈاکٹرکےہمراہ اسٹاف کوقرنطینہ منتقل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔
ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر سی سی یو میں ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔